شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ جیل میں 15 روزقبل جوڈیشل ہوکر جانے والا قیدی جاں بحق ہوگیا۔ورثاء کا زہرجیل انتظامیہ پر زہر خرانی کا الزام ‘ورثاء کا جیل کے گیٹ کے باہر پھر نعش کو لاہور‘سرگودھاروڈ دل چوک میںنعش رکھ کر احتجاج‘خواتین نے جیل انتظامیہ کیخلاف سینہ کوبی بھی کی بتایا گیا ہے کہ تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ 5 نمبرٹیوب کا رہائشی نوجوان ملک چاند دفعہ324 کے مقدمہ کے الزام میں جوڈیشنل ہوکر 15 روز قبل جیل گیا اور گذشتہ رات شدید بیماری کے عالم میں اسے ہسپتال لایا گیا تو اس کے منہ اور ناک سے ’’جھاگ ‘ ‘ نکلناشروع ہوگئی اور چند ہی لمحوں میں جاںبحق ہوگیا ۔