شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ہم زبانی جمع خرچ پر یقین رکھتے پارٹی قیادت کا ویژن ملکی ترقی و عوامی خوشحالی ہے جس کی تکمیل کیلئے تمام وسائل اور توانائیاں و خداداد صلاحیتیں بروئے کار لائی جارہی ہیں جس کے ثمرات عوام کو میسر ہیں (ن) لیگ نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہمیشہ پورا کیا اور ماضی کی طرح موجودہ دور حکومت میں بھی (ن) لیگ اعلیٰ حکومتی کارکردگی کی نئی مثال رقم کریگی ‘ حکومت کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے جسے ہر صورت شکست دی جائیگی۔