خیبر پی کے حکومت کا ڈی چوک شہداء‘ زخمیوں کیلئے پیکج‘ کابینہ نے منظوری دے دی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کابینہ نے ڈی چوک کے شہداء و زخمیوں کیلئے پیکج کی منظوری دے دی۔ مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر سیف کے مطابق شہداء کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ اور زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اب تک جتنے شہداء کی تصدیق ہو چکی ہے ان کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ مزید زخمیوں اور شہداء کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن