اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس کے بننے کے بعد سے سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے کم ہو کر 58 ہزار 487 پر پہنچ گئی۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔ 16سے 30 نومبر تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں 674 مقدمات مزید کم ہوئے۔ سول31 ہزار 458 اور فوجداری 10 ہزار 208 اپیلیں زیر التوا ہیں۔ سپریم کورٹ میں 18 از خود نوٹسز زیر التوا ہیں، 2209 سول نظرثانی درخواستیں جبکہ ایچ آر سیل کی136 درخواستیں اور 3 ہزار 251 جیل پٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی آمد سے سپریم کورٹ کے زیرالتواء مقدمات میں مسلسل کمی
Dec 03, 2024