مظاہرین سے برازیلی شیل ملے‘ گرفتار 89 افراد کا تعلق غیر ملک سے: ڈی پی او اٹک

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے مظاہرین سے برازیل میڈ آنسو گیس شیل ملے ہیں جو پاکستان میں موجود نہیں اور ان کی شدت پاکستان میں پولیس کے پاس موجود شیل سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ گرفتار 89 افراد کا تعلق ملک سے ہے یا غیر ملک سے، جلد شناخت ہوجائے گی۔ پولیس لائنز راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اٹک میں مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ جھڑپوں میں کئی مظاہرین کو گرفتار کیا۔ اٹک میں ناکہ بندی کرنے پر مظاہرین نے ہم پر فائرنگ کی۔ گرفتار مظاہرین کے سامان سے آنسوگیس شیل، گنز نکلیں۔ ایک شخص کے موبائل فون سے تصویر نکلی جس میں اس کے ہاتھ میں پولیس کی پتلون تھی۔ پولیس وردی کی تذلیل کی گئی۔ مظاہرین نے جو اسلحہ استعمال کیا اس کا فرانزک کرایا جارہا ہے۔ مظاہرین میں آٹھ فیصد افراد عسکری ونگ کے تھے۔ ہمارے اہلکاروں پر تشدد کیا گیا۔ ان کے سروں پر پتھر مارے گئے۔ ہمارے 147 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 25 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن