لاہور بورڈ میں 4ماہ بعد ریگولر سیکرٹری تعینات  نوٹیفکیشن جاری

Dec 03, 2024

 لاہور(آئی این پی )لاہور تعلیمی بورڈ میں آخر کار 4 ماہ بعد ریگولر سیکرٹری کی تعیناتی کردی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔محکمہ ایس این جی اے ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رضوان نذیر کو دو سال کیلئے سیکرٹری لاہور بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔کنڑولر امتحانات زاہد میاں کے اضافی چارج میں بھی تین ماہ کی توسیع کردی گئی، کچھ دنوں سے لاہور تعلیمی بورڈ میں سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کا عہدہ خالی تھا۔ 

مزیدخبریں