پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Dec 03, 2024

لاہور(آئی این پی+خبر نگار )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔   شہری  کی جانب سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی گئی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں،قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں