ریونیو شارٹ فال 10 کھرب سے تجاوز کا خدشہ، منی بجٹ آسکتا ہے‘لاہورچیمبر

لاہور،(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ریونیو شارٹ فال 10 کھرب روپے سے تجاوز کر سکتا ہے اور حکومت منی بجٹ لاسکتی ہے، اس سے کاروباری طبقے اور عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے کہا کہ ایف بی آر مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میںٹارگٹ پورا نہیں کر سکاجبکہ اکتوبر میں 103 ارب روپے کی مزید کمی آگئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر اصلاحی اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کو مالی بحران کا سامنا ہوگا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے  حکومت پر زور دیا کہ وہ پالیسی سازی کے عمل میں نجی شعبہ کی مشاورت یقینی بنائے۔ 



ای پیپر دی نیشن