لاہور (کامرس رپورٹر)ٹیوٹا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 75 واں اجلاس ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں چیئر مین بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر کی زیرصدارت ہوا۔نئے بورڈ کی تشکیل کے بعد یہ دوسرا با ضابطہ اجلاس تھا۔بورڈ ممبرز پروفیسر عابد ایچ کے شیروانی ، پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین ، سلیم غوری ، مقبول حسین ، علی رضا ، محمد کامران سعید عثمانی ، ارسا فیصل ‘ حفصہ نوید ، شہلا جاوید اکرام ، سی او او ٹیوٹا شاہد زمان لک ، سینئر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ ، محکمہ انڈسٹری ، پی اینڈ ڈی ، فنانس کے نمائندے اور ٹیوٹا کے ڈائریکٹر جنرلز شریک ہوئے۔اجلاس میں بورڈ ممبرز کو ٹیوٹا کے اقدامات سے متعلق مختصر بریف کیا گیا۔ ٹیوٹا کے مالی سال 23/24 اور 25/24 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔6 ڈویلپمنٹ سکیموں کی نظر ثانی اور ایک نئی سکیم کی منظوری بھی دی گئی۔پچھلے اجلاس کے میٹنگ منٹس کی منظوری بھی دی گئی ، لاہور سرگودھا اور فیصل آباد کے دینی مدارس میں ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ کمپوٹر لٹریسی سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام چلانے سمیت دیگر ایجنڈوں کی منظوری دی گئی۔
ٹیوٹا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس،گزشتہ اور رواںمالی سال کے بجٹ منظور
Dec 03, 2024