لاہور(نامہ نگار)نواب ٹاؤن کے علاقے میں ایمپوریم مال کے قریب سے 35 سالہ خاتون مردہ حالت میں ملی۔ متوفیہ کی شناخت 35 سالہ رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں برکت مارکیٹ کے قریب فٹ پاتھ سے 25 سالہ نوجوان مردہ حالت میں ملاہے۔ متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔راوی روڈ کے علاقے چوکی سبزی منڈی میں دل کا دورہ پڑنے سے راہگیر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت 50 سالہ الیاس کے نام سے ہوئی۔ کوٹ لکھپت کے علاقے میں فیروز پور روڈ پر سڑک کنارے سے نامعلوم 24 سالہ نوجوان کی نعش ملی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
مختلف علاقوں سے ایک خاتون سمیت 4 افراد کی نعشیں برآمد
Dec 03, 2024