لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے اور سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کیخلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 6 مقدمات درج کئے گئے۔ 447 افراد کو 7 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔