لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے رواں برس کے دوران قیامِ امن کیلئے مجموعی طور پر 4875سرچ آپریشنزکئے گئے ہیں۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا سپروائزری افسران سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے فریضے کو پوری ذمہ داری سے نبھا رہی ہے۔
رواں برس کے دوران قیامِ امن کیلئے 4875سرچ آپریشنز
Dec 03, 2024