لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی۔پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں و مسائل سنے اور فوری ریلیف احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کہا پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران بلا تاخیر ایکشن سے پولیس فورس اورانکے اہل خانہ کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی محمد شہباز کی جانب سے میڈیکل کی طالبہ بیٹی کیلئے لیڈیز ہاسٹل میں رہائش کی درخواست ریلیف کیلئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو بھجوا دی۔ کانسٹیبل سعید احمد شہید کی بیٹی کی جانب سے پلاٹ فراہمی کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد زمان کی جانب سے سنیارٹی کی ری فکیشن اور پروموشن درخواست پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو کو میرٹ پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
کانسٹیبل نعیم اختر کی طبی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کا حکم دیا جبکہ سب انسپکٹر شوکت علی کی پروموشن درخواست پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ون کو میرٹ پر ریلیف کی ہدایت کی۔
پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کا ازالہ اولین ترجیح ہے:آئی جی
Dec 03, 2024