لاہور(نامہ نگار)باغبانپورہ کے علاقے میں زیر تعمیر گھر کا لینٹر گرنے سے ملبے تلے دب کر 7سالہ بچی جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئی ہیں۔باغبانپورہ کے علاقے سلامت پورہ جی ٹی روڈپرزیر تعمیر گھر کی بالائی منزل کا لینٹر اچانگ گرگیا۔جس سے ملبے تلے دب کر 7 سالہ بچی صالیحہ اعظم جاں بحق جبکہ 46 سالہ یاسمین طارق اور 40 سالہ عظمی اعظم شدید زخمی ہوگئی ہے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے صالیحہ کی نعش جبکہ یاسمین اور عظمی کو زخمی حالت میں باہر نکالا۔دونوں زخمی خواتین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد صالیحہ نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔