\تیز رفتار کار کی ٹکر،نوجوان جاں بحق

Dec 03, 2024

لاہور(نامہ نگار) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 16 سالہ اسامہ علی موقع پر ہلاک ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ متوفی اسامہ سکردو کا رہائشی تھا۔

مزیدخبریں