حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ گندم کی بوائی کا سیزن مکمل ہونے کے باوجود سرکاری خریداری سکیم کا اعلان نہ ہونے سے جہاں کسانوں میں زبردست بے چینی پیداہورہی ہے وہاں فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے سنگین غذائی بحران کا خطرہ ہے۔وہ ملک شوکت علی پھلروان کی زیر صدارت ضلعی دفتر میں کسانوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے حکومت پر زوردیا کہ گندم کی معقول امدادی قیمت کی ضمانت دینے کا اعلان کیا جائے تاکہ کسان مالی بدحالی اورملک غذائی قلت سے نجات حاصل کرسکے۔
گندم کی بوائی کا سیزن مکمل، کسانوں میں بے چینی ہے: امان اﷲچٹھہ
Dec 03, 2024