حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر کھوکھر، ڈاکٹر عنایت اللہ، پرنسپل نرسنگ کالج شمع اور ڈسٹرکٹ انچارج نئی زندگی ٹرسٹ فضل الرحمان شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایچ ائی وی/ ایڈز کی روک تھام کے لیے کی جا رہی کاوشوں کا ذکر کیا۔جبکہ تقریب میں ایچ آئی وی/ ایڈز کنٹرول پروگرام سے متعلقہ تمام اداروں نے شمولیت اختیار کی۔