گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین رحمان الحق پھلروان اور وائس چیئرمین شیخ احمد منیر کی سربراہی میں آل پاکستان سٹین لیس سٹیل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن ممبران کی میٹنگ ایسوسی ایشن میٹنگ ہال آفتاب سٹیل مارکیٹ میں منعقد ہوئی ۔جس میں فائونڈر چیئرمین شیخ غلام حسین ،،ایگزیکٹو ممبران اور ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔میٹنگ میں آئی ٹی پی پر ممبران سے مشاورت ہوئی اور کسٹمز کراچی کے ساتھ کی گئی میٹنگ بارے ممبران کو آگاہ کیا گیا جبکہ آئندہ کے لیے لائحہ عمل بارے بھی گفتگو کی گئی۔