کامونکی : ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

Dec 03, 2024

کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہو گئے۔ تھانہ ایمن آباد کے علاقہ میں سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کا غلام محی الدین سے جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب دو ڈاکو  پنتالیس ہزار روپے اور دو موبائل ، تھانہ واہنڈو کے علاقہ میں تین ڈاکو فریاد بھلر سے دوران ڈکیتی اسے گولی مار کر موٹرسائیکل چھین کر دس ایکڑ دور چھینی گئی موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صدر کے علاقہ پاک ٹاؤن میں  احمد اعجاز سے دو ڈاکو اس سے موٹر سائیکل اور پچیس ہزار روپے، علاقہ انڈر پاس کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو احتشام مبشر سے پندرہ ہزار روپے اور ضروری دستاویزات چھین کر لے گئے ۔تاہم بعدازاں ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں