ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے: ڈپٹی کمشنر

Dec 03, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر ریونیو سروسز کی بہتری، عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور سائلین کو درکار سروسز کی فراہمی میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد سائلین کو حکومتی سروسز ایک چھت تلے فراہمی ممکن بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک چھت تلے ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، سب رجسٹرار، قانونگو، پٹواری اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات کے حل کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔

مزیدخبریں