حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل اور انہیں فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے آنے والے سائلین اور شہریوں کے مسائل سنے۔ اراضی ریکار ڈ سنٹر اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اس موقع پر موجو دتھے۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت تلے حقیقی معنوں میں ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔