گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)قازقستان کے سفیر یرجان کستافن نے وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر میں قائم میڈ ان گوجرانوالہ انکلو ئیر کا دورہ کیا۔ وفد میں قازقستان کے اعزازی قونصل رائو خالد خان اور انٹرنیشنل چیمبر آف قازقستان کے عہدیدار دانیار الطائیو بھی شامل تھے۔اس موقع پر یرجان کستافن کا کہنا تھا کہ ایک چھت تلے گوجرانوالہ کے 30صنعتی شعبوں کی نمائش بہت احسن قدم ہے جس کے لیے جی،بی،سی کی قیادت تعریف کی مستحق ہے۔