کامونکی:نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص، بیوی بچوں سمیت زخمی

Dec 03, 2024

کامونکی (نمائندہ خصوصی )نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص، بیوی اور بچوں سمیت شدید زخمی ہوگیا۔ لاہور کا رہائشی وقاص مغل  اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر تھا کہ جی ٹی روڈ گھنیاں کے قریب عقب نے آنیوالی گاڑی نے انہیں بری طرح کچل دیا۔جس کے نتیجہ میں 45 سالہ وقاص، اسکا 13 سالہ بیٹا ، 35 سالہ اہلیہ، اور 14 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔ جہاں پر وقاص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ڈرائیور گاڑی سمیت جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔ 

مزیدخبریں