خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان کی ایک ہزار عمرہ زائیرین کی میزبانی کا فیصلہ

Dec 03, 2024

امیر محمد خان

مملکت آمد سے لے کر  واپسی تک کو ایک مربوط نظام کے مطابق خدمات فراہم کی جائیں گی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے 66 ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی۔
 حج، عمرہ اور زیارت کے لیے خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے حصے کے طور پر 1446ھ کے دوران ان عازمین کی چار گروپوں میں میزبانی کی جائے گی جس پر عمل درآمد اور نگرانی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کرے گی۔وزارت اسلامی امور کے وزیر اور شاہ سلمان پروگرام برائے حج و عمرہ و زیارت کے نگران اور جنرل سپروائزر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے مسلمانوں کو اپنے خرچ پر آسانی اور آرام و راحت کے ساتھ عمرہ، زیارت و حج ادا کرنے میں اپنی فراخدلانہ محبت، شفقت اور دلچسپی دکھائی ہے۔ آل الشیخ نے کہا کہ دنیا بھر میں اس پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک اس سے مستفید ہونے والے ممالک کی تعداد 140 سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔ جہاں آنے والے شاہی مہمانوں کے مملکت آمد سے لے کر ان کی واپسی تک کو ایک مربوط نظام کے مطابق انہیں بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

پاکستان سے آنے والے پیشہ ور گداگر خلیجی ممالک میں جگ ہنسائی کا سبب

 پاکستان سے آنے والے بیشتر وزٹ ویزہ اور خاص طور پر عمرہ کیلئے آنیوالے میں پیشہ ور گدا گروں کی تعداد ہوتی ہے ،نہ صرف سعودی عرب بلکہ یہ پیشہ ور گداگر دوبئی میں بھی اپنا نہ صرف ڈیرہ بنا لیتے ہیں اور جرائم بھی کرتے ہیں جسے یہ حکومتیں پاکستان کو کئی مرتبہ آگاہ کرچکی ہیں کوئی مظبوط انتظام نہ ہونے کے وجہ سے دوبئی نے پاکستان پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ کی پابندیاں لگادی ہیں اب سعودی عرب نے پاکستان کو بھی مجبور کیا ہے کہ عمرہ پر آنیوالے کی نگہداشت کرے کو وہ یہاں گداگری سے باز رہیں،جواب میں پاکستانی حکومت نے سعودی عرب میں گداگری کے انسداد کے لیے عمرہ زائرین پر نئے ضوابط لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی حکومت نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے زائرین سے گداگری نہ کرنے کا تحریری اقرار نامہ لینا شروع کردیا ہے۔تحریری اقرار نامے میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں گداگری پر سزا ہوسکتی ہے نیز پاکستان واپسی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔امید ہے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے سخت اقدامات کی وجہ سے پاکستانیوں کی بیرون ملک جگ ہنسائی کم ہوسکے گی۔ 

میمن ویلفئیرایسوس ایشن کا عبدالستار ایدھی ایوارڈ 

جدہ میں میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کی بارویں سالانہ تعلیمی تقریب ِانعامات واسناد اور سالانہ ایدھی ایوارڈ کا انعقاد - تقریب میں
 بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کی بارویں سالانہ تعلیمی تقریب ِانعامات واسناد اور سالانہ ایدھی ایوارڈ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب میں نظامت کے فرائض عمران مسقطتیہ نے انجام دیئے -ماسا کے صدر وسیم تائی نے خطبہ استقبالیہ میں منتخب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی سیکرٹری صادق سوراٹھیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علم کے بغیر عمل اور تعلیم کے بغیر تربیت بے معنی ہے تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید نے اپنے خطاب میں ماسا کے تمام ممبران کو باوقار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی انہوں نے دیگر امور میں جدہ قونصل خانہ کا بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تقریب کے گیسٹ آف آنر عدنان ناصر پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ماسا کے عہدہ داروں اور ممبران کو خراج تحسین پیش کیا سراج آدمجی نے ستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس سال کاایدھی ایوارڈ ماسا کے صدر وسیم عبدالرزاق تائی ک پیش کیا۔

صحافیوں کے اعزاز میں پاکستان جرنلسٹس فورم کا عشائیہ 

جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی قدیم تنظیم پاکستان جنرنلسٹ فورم جو مضبوط پاک سعودی تعلقات کو مزید استحکام دینے کیلئے اپنا قلمی جہاد کرتی ہے نیز پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے آنے والے ہم قبیلہ مشہور صحافیوں کیلئے تقاریب کا اہتمام اور گفت و شنید کا اہتمام کرتی ہے جرنلسٹ فورم نے پاکستان سے آنے والے صحافیوں روزنامہ نوائے وقت کی عیشہ پیرزادہ ، ،روزنامہ جنگ ، اورجیوکے اختر علی بدر، سچ نیوز کے ڈائیریکٹر نیوز حنیف قمر ، چینل 24کے سجاد پیرذادہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں خاص طور پر oic کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل ایمبیسڈر آفتاب احمد کھوکھر نے بھی شرکت کی ، آفتاب احمد کھوکر نے OIC کے حوالے سے اور فلسطین کی حمایت میں پاکستان کے اقدامات کا ذکر کیا ، پاکستان سے آنے والوں صحافیوں نے مکہ اور مدینہ المنورہ میں سعودی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے زائرین کیلئے مثالی خدمات کو سراہا اور خادم الحرمین الشریفین و ولی عہد کی جانب سعودی عرب کے عوام اور یہاں برسرروزگار غیرملکیوں کی دی جانے والی سہولیات کو سراہا۔

مزیدخبریں