بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے:فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے. بانی پی ٹی آئی خود ٹوئٹر ہینڈل نہیں کررہے. یہ وہی پروپیگنڈا کمپین ہے جس کا میں ذکر کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بی بی، قاسم سوری جیسوں نے بانی کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کر رکھی ہے. یہ سب مل کر بانی پی ٹی آئی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے اس کی واپسی نہ ہو۔فیصل واوڈا نے کہا کہ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کیخلاف جان بوجھ کر ایک گھٹیا ٹوئٹ آگ لگانے کیلئے لکھا گیا. گھٹیا ٹوئٹ جو بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا.بانی نے اچھا فیصلہ کیا کہ حکومت سے بات چیت کی جائے. سڑکوں کی بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان اس سے زیادہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن