اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ الزام لگانے والے گولی چلنے کا ثبوت پیش کریں۔وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جھوٹا بیانیہ چلایا گیا کہ گولی کیوں چلائی. یہ وہ گولی ہے جوہم ایک دوسرے کو دیتے ہیں، تحریک انتشار والو، ایک ویڈیو لے آؤ جس میں گولی چلائی ہو۔انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، مظاہرین پر امن نہیں تھے، مسلح ہو کر آئے، پہلے اداروں کو نشانہ بناتے ہیں پھر پروپیگنڈا کرتے ہیں۔عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی. مہنگائی میں کمی معیشت کی ترقی کی دلیل ہے، مہنگائی میں واضح کمی، پرائس انڈیکس نیچے جارہا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے.ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا.مہنگائی کا 4.8 فیصد پر آنا وزیراعظم کی محنت ہے. شرح سود 15 فیصد، ترسیلات زر 8.8 فیصد ہے. اسٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ڈالر کراس کرنا ریکارڈ ہے۔