حکومتی فیصلوں کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے نقصانات میں اضافہ ہوا ہے۔ذرائع وزارت صنعت کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3 ماہ میں نقصانات ڈھائی ارب تک پہنچ گئے، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا ماہانہ مالی نقصان 80 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہوئے تو 6 ہزار ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ذرائع وزارت صنعت کے مطابق 13 اگست کو حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کی منظوری دی، جبکہ 15 اگست 2024 کو ای سی سی یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے سبسڈی کی منظوری دی۔ذرائع نے بتایا کہ 16 اگست 2024 کو رائٹ سائزنگ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کی سفارش کی، جبکہ 18 اگست 2024 کو حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی 60 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی۔