راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے بہن علیمہ خان کو اہم پیغام دے دیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ایک آخری کارڈ باقی ہے وہ ابھی کسی کو نہیں بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی کی صحت سے متعلق غلط خبریں چلائی جارہی تھیں جب ان کو بتایا کہ وہ ہنس پڑے اور کہنے لگے ٹھیک ہیں ورزش کرتے رہتے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے احتجاج کو لیڈ کیا ان کی طرح دیگر قیادت بھی کنٹینر پر ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ مجھے چالیس پچاس گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا تھا. اخبار اور سرکاری ٹی وی بھی نہیں دیکھنے دیا گیا .جس کی وجہ سے باہر کی کچھ معلومات نہیں تھیں۔