مقامی ٹی وی کو انٹر ویو میں ان کا کہناتھا کہ امریکہ پاکستان میں استحکام کی خواہش رکھتاہے۔ان کی انتظامیہ اس بات کویقینی بنائے گی کہ پاکستان اورافغانستان دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ رہے۔امریکی صدرنے اُمید ظاہرکی کہ گوانتا ناموبے سے رہا کئے گئے افراد امریکہ پر دوبارہ حملے کی کوشش نہیں کریں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے ٹیلی فون پر عراقی وزیر اعظم نوری المالکی اور صدر جلال طالبانی سے بات چیت کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.