کوڑے کھو نہ مٹھے ہوندے

پرتھ آسٹریلیا میں ہونے والے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک غیر مدبرانہ فیصلے کے تحت پاکستان سے چمپئنز ٹرافی کی میزبانی واپس لے لی۔ پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ افسوس کہ وہ کرکٹ کے عالمی ادارے کو قائل کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔ گزشتہ سال ایشیاء کپ اور حالیہ پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے کامیاب انعقاد نے سیکورٹی خدشات کے غباروں کے ہوا نکال دی تھی۔ آئی سی سی نے چیف ایگزیکٹو ہارون لارگیٹ کے مطابق بھارت کے اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے سے ان ممالک کے مؤقف کو تقویت ملی جو پہلے ہی پاکستان میں اپنی ٹیمیں نہیں بھیجنا چاہتے گویا بھارت کے غیر دانشمندانہ فیصلے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے اور نتیجتاً پاکستان کو ورلڈ کپ کے بعد دوسرے اہم ترین کرکٹ ایونٹ کی میزبانی سے محروم ہونا پڑا ہے۔ بھارت نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن سکیورٹی وغیرہ کے عذرلنگ کے باعث دورہ منسوخ کر دیا۔ حتمی اعلان سے پہلے پاکستان نے کڑوا رام کو رام کرنے کے لاکھ جتن کئے لیکن خیرسگالی اور یقین دہانی کے تمام پیغامات کو آتش عناد میں جلا کر رکھ کر دیا گیا۔
کوڑے کھو نہ مٹھے ہوندے
بھانویں سے مناں کھنڈ پایئے ہو
سپاں دے پتر متر نہ ہوندے
بھانویں چلیاں دودھ پیایئے ہو
آئی سی سی کا متنازعہ اوول ٹیسٹ میں ایک بار پھر انگلینڈ کو فاتح قرار دینا ناقابل فہم ہے ۔ گزشتہ سال میچ کو نامکمل اور بے نتیجہ قرار دے کر اسے ’’ڈرا‘‘ تسلیم کر لیا گیا اب موم کی ناک کی طرح رزلٹ ایک بار پھر برطانیہ کے حق میں موڑ دیا گیا ہے۔ اعجاز بٹ پاکستان میں کرکٹ معاملات کے منتظم اعلیٰ اور نگران ہیں اور عالمی سطح پر ملکی مفادات کے محافظ اور ترجمان ہیں۔ مذکورہ بالا دونوں فیصلوں سے ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ بٹ صاحب…
کچھ کام نہیں بنتا بے جرأت رندانہ

ای پیپر دی نیشن