اکیڈمی ایوارڈ: ”اوتار“ اور ”دابرٹ لاکر“ کیلئے 9، 9 نامزدگیاں

Feb 03, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لندن (نیٹ نیوز) سائنس فکشن فلم ”اوتار“ اور جنگ پر مبنی فلم ”دابرٹ لاکر“ کو اس برس کے اکیڈمی ایوارڈ کی نامزدگی میں برتری حاصل ہوئی ہے۔ دونوں فلموں کو نو، نو زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس مرتبہ فلم ”اوتار“ کے ہدایت کار جیمز کیمرون کا مقابلہ ان کی سابق بیوی کیتھرین بیجلو سے ہو گا جنہیں فلم ’دابرٹ لاکر“ میں بہترین ہدایت کار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بہترین فلم کے زمرے میں ’اپ ان دا ائر“۔ ’دا بلائنڈ سائڈ‘۔ پریشئیس‘ اور ’ڈسٹرکٹ‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ برطانیہ کی جانب سے نامزد ہونے والوں میں کولن فرتھ، ڈیم بیلن میرن اور کیری ملیگن شامل ہیں۔ فورتھ کو فلم ’آسنگل مین‘ میں ایک ایسے کردار کیلئے پہلی بار نامزد کیا گیا ہے جو ایک گے پروفیسر ہیں اور اپنے فیشن ڈیزائنر ساتھی کی موت کا غم منا رہے ہیں۔ ان کے علاوہ جارج کلونی، جیف بریجز، مورگن فری مین اور جریمی رینز جیسے اداکار بھی نامزدگی کی فہرست میں شامل ہیں۔ اکیڈمی ایوارڈ بولی ووڈ کے کوڈک تھیٹر میں 7 مارچ کو منعقد ہونگے۔
مزیدخبریں