اربن بسیں آج سے بند کر دینگے: ٹرانسپورٹرز، کئی شہروں مےں ازخود کرائے بڑھا دیئے گئے

Feb 03, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور / گوجرانوالہ (اپنے نمائندے سے، نمائندہ خصوصی، آن لائن) لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد مےں ٹرانسپورٹرز کی نمائندہ تنظیم کے عہدیداروں بشیر سیال، ارشد نیازی، محمد اشرف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مےں اضافے کےخلاف آج سے اربن بسیں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت لفٹ نہیں کرا رہی اور حکومت کے سرد رویے کے باعث ہم پھر کہتے ہےںکہ محکمہ ٹرانسپورٹ ہمارے سٹاف اور بسوں کا قبضہ لے اور اپریشنل ذمہ داریاں سنبھالے ہم مہنگا ڈیزل ڈلوا کر عوام کو سفری سہولیات فراہم نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب گوجرانوالہ، پنڈی سمیت کئی شہروں مےں ٹرانسپورٹرز نے ازخود کرائے بڑھا دیئے ہےں ان کا کہنا ہے کہ ہم نوٹیفکیشن کا انتظار نہیں کر سکتے۔ جبکہ آزاد کشمیر مےں ڈرائیوروں کےساتھ ہاتھا پائی کے واقعات بھی ہوئے ہےں۔ دوسری جانب لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین تسنیم نورانی نے کہا ہے کہ ہم عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ پنجاب حکومت نے کرائے بڑھا ئے ہےں نہ ایسی کوئی تجویز ہے۔ اپنے نمائندے سے کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ٹرانسپورٹرز پر بھی ڈرون اٹیک کرا دیا ہے۔ جبکہ ٹرانسپورٹرز نے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 15 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ازخود کرائے بڑھانے سے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان تصادم کے واقعات رونما ہوئے ہےں۔ سٹی ٹورز بس مالکان نے گوجرانوالہ سے وزیر آباد تک کرایہ پچیس روپے سے بڑھا کر تیس روپے کر لیا ہے اور اسی طرح دیگر روٹس پر چلنے والے ٹیوٹا ویگن مالکان اور بڑی بس سروسز نے بھی خودساختہ کرایہ جات بڑھا لئے ہےں۔
مزیدخبریں