2 0 2 0ءتک سپرسانک لڑاکا طیارے تیار کر لیں گے : بھارتی وزیر دفاع

بنگلور (اے ایف پی) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتونی نے کہا ہے کہ ملک میں 2020ءتک سپرسانک لڑاکا طیارے تیار کر لئے جائیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے بتایا کہ دنیا کا سب سے چھوٹا لڑاکا طیارہ اس برس کے آخر تک تیار کر لیا جائے گا۔ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرکس کی طرف سے فراہم کردہ انجن والے لڑاکا طیارے بھی 2012ءتک فوج میں شامل کر لئے جائیں گے اور بھارتی ائرفورس ابتدائی طور پر 20 طیاروں کا آرڈر دے چکی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے 1950ءمیں ملکی جنگی طیارے تیار کرنے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہو گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن