مکرمی ! 13 جنوری کی ایک چھوٹی سی اخباری خبر سے پتہ چلا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل کیانی کی بیٹے سروش کیانی کی شادی ان کی خالہ زاد سے انجام پا گئی۔ شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں‘ حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ اس میں صدر‘ وزیراعظم سمیت کسی بھی سیاسی شخصیت کو دعوت نہیں دی گئی۔ یہ بہت بڑا سبق ہے ان سیاسی‘ مذہبی اور صحافتی لوگوں کے لئے جو اپنے بچوں کی شادی کی تقریبات سے اخبارات کے صفحوں کے صفحے بھر دیتے ہیں۔ (چوہدری اسد اللہ خان سابق ڈپٹی ڈائریکٹر واپڈا شاہ کمال کالونی لاہو)