یمن میں حکومت کے ہزاروں مخالفین نے یوم الغضب منایا، مظاہرین نے صدرعلی عبداللہ صالح کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

یمن کے صدرعبداللہ صالح نے دو ہزارتیرہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے اورسب سے بڑی اپوزیشن جماعت اسلامی اصلاح نے اس اقدام کو سراہا بھی لیکن اس کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم نہں کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ صدر علی عبداللہ صالح کے فوری استعفے کے بغیر ملکی حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اب لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ دارالحکومت صنعاء میں مظاہرین نے کرپشن اورآمریت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن