برازیل میں ساؤ پاؤلو فیشن ویک ، ٓاخری روزموسم سرما اورخزاں کے ملبوسات، جوتوں اوردیگر اشیا کی نمائش ۔

برازیل میں ساؤ پاؤلو فیشن ویک کے ٓاخری روزموسم سرما اورخزاں کے ملبوسات، جوتوں اوردیگر اشیا کی نمائش کی گئی . فیشن ویک کے آخری روزمعروف ڈیزائنر فرنینڈا یاماموٹو کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی، ماڈلز نے مختلف رنگوں کے ملبوسات اورہیٹ پہن کر ریمپ پر واک کی، ساؤپاؤلو فیشن ویک کا یہ تیس واں ایڈیشن تھا جس میں سینتیس ڈیزائنرز کے تیار کیئے گئے ملبوسات اور جوتوں کی نمائش کی گئی۔ برازیل کا یہ فیشن ویک لاطینی امریکہ کا سب سے بڑا فیشن شو ہے جبکہ آرگنائزر کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پانچواں بڑا ایونٹ ہے

ای پیپر دی نیشن