اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےنذرمحمد گوندل نے کہا کہ پاکستان زیادہ ترغذائی اجناس میں خود کفیل ہے۔ ملک میں گندم ، چاول ، چینی، ٹماٹر اور آلو کی پیداوارملکی ضروریات سے زیادہ ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس وقت ملک میں نو لاکھ ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ ملک میں سالانہ بیالیس لاکھ ٹن چینی استعمال ہوتی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ آئندہ سال پینتیس لاکھ ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے جس کے بعد پاکستان اس حوالے سے خود کفالت کی منزل حاصل کرلے گا۔ نذر محمد گوندل نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کم آمدنی والے لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔