آسٹریلیا میں سیلاب کے بعد سمندری طوفان نے ایک بار پھر کوئینز لینڈ میں تباہی مچا دی،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Feb 03, 2011 | 13:02

سفیر یاؤ جنگ
آسٹریلیا کے ساحلی علاقے میں شدید طوفان کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔\\\"یاسی\\\" نامی طوفان نے جس کی رفتارتین سوکلومیٹرفی گھنٹہ ہے،آسٹریلیا کے شمال مشرقی علاقےمیں سینکڑوں کلومیٹرکے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق یہ طوفان کوئینزلینڈ کے کان کنی علاقوں سے ٹکرائے گا۔آسٹریلیوی وزیراعظم نےطوفان سے متاثرہ افراد کیلئےایک ہزار یو ایس ڈالر امداد کا اعلان کیا اورمتاثرہ افراد کی مدد کیلئے ہزاروں کی تعداد میں فوج کا عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔
لاکھوں افراد نے طوفان سے بچنے کیلئے اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات میں پناہ لے رکھی ہے۔ \\\"یاسی\\\" کا شمار پانچ بڑے طوفانوں میں کیا جا رہا ہے
مزیدخبریں