شمالی وزیرستان میں سرحدی چوکی پرنیٹوفورسزکی گولہ باری کے خلاف پاک فوج نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فلیگ میٹنگ طلب کرلی۔

Feb 03, 2011 | 14:10

سفیر یاؤ جنگ
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہرعباس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی چوکی پر گزشتہ روز نیٹو فوسز کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک اہکار شہید اور چارزخمی ہوگئے تھے جبکہ واقعہ کے خلاف ایف سی کے اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ انہوں کہا کہ نیٹو فوج کی جانب سے فائرنگ کے خلاف پاک فوج نے شدید احتجاج کیا اور فلیگ میٹنگ طلب کر لی ہے ۔ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری سے متعلق پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز غافل نہیں رہے گی۔
مزیدخبریں