سٹیٹ بینک کی جانب سے جنوری کے اختتام پر جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت سترہ ارب اڑتیس کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالرز کے زرمبادلہ کے ذخائرہیں۔ ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائرمیں گیارہ کروڑبائیس لاکھ ڈالرزکا اضافہ ہوا تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر میں دو کروڑاکسٹھ لاکھ ڈالرزکی کمی ہوئی۔ سٹیٹ بینک کےمطابق انتیس جنوری تک مرکزی بینک کے پاس تیرہ ارب پچاسی کروڑتیرہ لاکھ ڈالرزاورکمرشل بینکوں کے پاس تین ارب ترپن کروڑانچاس لاکھ ڈالرز کے ذخائرتھے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں حالیہ اضافہ برآمدی سرمایہ ملک میں آنے، ترسیلات زرمیں اضافے اور ڈالرز کی طلب میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔