سٹیٹ بینک آف پاکستان نے دو ارب روپے کے ٹریثری بلز فروخت کرکے کمرشل بینکوں سے اضافی رقم جذب کرلی۔

Feb 03, 2011 | 18:08

سفیر یاؤ جنگ
سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے سات روز کے لئے دو ارب روپے کے ٹریثری بلز فروخت کردیئے ہیں، سٹیٹ بینک نے یہ رقم بارہ اعشاریہ تین فیصد شرح سود پربینکوں سے حاصل کی ہے۔ بینکوں اورمالیاتی اداروں نے مرکزی بینک کو تئیس ارب پچاس کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لئے پیش کیے تھے۔ سٹیٹ بینک کے اس آپریشن کا مقصد بینکاری نظام میں موجود اضافی سرمائے کو جذب کرکے بینکوں میں سرمائے کی فراہمی کو متوازن رکھنا ہے۔
مزیدخبریں