ذرائع کے مطابق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دونوں بلیک بیری موبائل فون بلاول ہاؤس کےپرنسپل سٹاف کے پاس تھے ۔ دونوں فون فرانزک لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں۔ ان فونزکوتحقیقات کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلیک بیری کا فارنزک تجزیہ کیاجائیگا، اور اس کی تفصیلات زیر سماعت کیس کی کارروائی کے دوران عدالت کے سامنے لائی جائیں گی ۔