امریکہ نےپاکستان میں سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان میں پُرہجوم علاقوں سے دور رہیں۔

Feb 03, 2012 | 12:43

سفیر یاؤ جنگ
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ حملے کے بعد پاکستانی عوام میںشدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اس حوالے سے امریکہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان میں سفر کے دوران پُرہجوم علاقوں سے دور رہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان میں امریکی شہریوں کے اغوا کے واقعات سامنے آنے کے بعد یہ ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے شدت پسندی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
مزیدخبریں