ذرائع کےمطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شہیدانو ڈانڈ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے، شدت پسندوں نے پانچ سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا بھی کرلیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بیس شدت پسند مارے گئے ، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی، ادھر اپراورکزئی کے علاقہ کاگوقمرميں سيکيورٹی فورسزنے شدت پسندوں کے ٹھکانے پرگولا باری کی جس کے نتيجے ميں آٹھ شدت پسند ہلاک اور ان کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ اس علاقے میں چوبیس گھنٹوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران پچیس شدت پسند ہلاک اور اُن کے پانچ ٹھکانے تباہ ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے نالا میں بھی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ وادی تیراہ کے زخا خیل بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔