دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور اسکی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی رہیں۔
اسدشفیق نے انفرادی طور پرپنتالیس رنزبنائے باقی نوکھلاڑی سکورمیں صرف چون رنزکااضافہ کرسکے
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمین اسد شفیق رہے جوپنتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انکے علاوہ کوئی بھی بلےباز قابل قدر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ توفیق عمر بغیر کوئی سکور کیئے پویلین لوٹے، ون ڈاؤن بیٹسمین اظہرعلی ایک ، یونس خان چار، محمد حفیظ تیرہ، کپتان مصباح الحق ایک، عدنان اکمل چھ اور عبدالرحمان ایک رن بناکرآؤٹ ہوگئے، سعید اجمل نے بارہ اور عمر گل نے تیرہ رنزبنائے،یوں قومی ٹیم ننانوے رنزپرڈھیرہوگئی اوربیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوارثابت ہوئی
انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ نے چار ، جیمزاینڈرسن نے تین اور مونٹی پنیسر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن بھی ڈگمگاتے ہوئے پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے میں کامیاب رہی تاہم انکے چھ بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔ پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم ایک سو چار رنز بناکر پاکستان پر پانچ رنز کی سبقت حاصل کرچکی ہے۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے تین ، عمر گل نے دو اور سعید اجمل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔