نیوکلئیراثاثوں کو بچانا ہے تواغیارکی امداد کوٹھکرانا ہوگا کیونکہ آگ اورپانی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف

لاہورمیں مقامی تنیظم کے زیراہتمام کتاب میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی اورعدم برداشت کو ختم کرنے کا واحد حل علم کی روشنی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کو اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے تو نوجوان نسل کو جدید علوم سے روشناس کروانا ہوگا۔ آج ترکی،چین اور سعودی عرب کے علاوہ کوئی بھی ملک پاکستان آنے کے لیے تیار نہیں ہے اور اگر ملک میں خارجی ہاتھ ملوث ہیں تو وہی ملک امداد بھی دے رہے ہیں۔ شہباز شریف نے واضح کیا کہ نیوکلئیر اثاثے محفوظ رکھنے ہیں تو اغیار کی امداد کو ٹھکرانا ہوگا۔اور اپنے وسائل پرہی بھروسہ کرتے ہوئے اقوم عالم میں اپنا نام پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے ایک لاکھ دس ہزار ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہے ہیں اور اگر دس فیصد بچے بھی ملک سے کرپشن کے خاتمے اورگڈ گورنس میں کردارادا کریں تو وزیراعلیٰ پنجاب خود کو کامیاب سمجھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن