بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،مری میں تین انچ تک برفباری سے سڑکوں پرٹریفک کانظام بری طرح متاثرہواہے

کوئٹہ سمیت ملک کے بیشترحصوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ہے اور بلوچستان سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں شدید سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ لاہوراورگردونواح میں بونداباندی ہوئی جس سے موسم خوشگوارہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے جبکہ آج شام سے اتوار کے دوران مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک کےاکثرعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں بیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ برفباری کالام میں دو انچ ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام اور گوپس میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا اس کے علاوہ سکردو میں منفی چھ، مالم جبہ میں منفی پانچ، ہنزہ منفی چار، اسلام آباد اور پشاور چار، لاہور اور فیصل آباد سات، کوئٹہ تین، مظفرآباد پانچ، ملتان آٹھ، کراچی گیارہ، گلگت منفی ایک اور مری میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن