صدر اور وزیراعظم میں فون پر ہنگامی رابطہ ‘ سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا: ذرائع

کراچی / اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے مختصر فیصلہ کے بعد آصف زرداری اور وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر ہنگامی رابطہ ہوا‘ صدر اور وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے حکومت کے اس عزم کا پھر اعادہ کیا کہ سوئس حکومت کو کسی صورت خط نہیں لکھا جائے کیونکہ ایسا کوئی خط لکھنا شہید بے نظیر بھٹو کی قبر کا ٹرائل کرنا ہوگا پیپلز پارٹی کسی صورت ایسا نہیں ہونے دے گی۔ ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن