شام: باغیوں نے شمالی حلب کے ایک اہم ضلع کاکنٹرول حاصل کرلیا

Feb 03, 2013

حلب (اے پی پی) شام کے باغیوں نے شمالی حلب کے ایک اہم ضلع پرکنٹرول کرلیا ہے۔ ہفتہ کو اس امر کا انکشاف علاقہ کے مکینوں اور متحرک کارکنوں نے اے ایف پی کو کیا۔ دریں اثناءشامی فوج نے دمشق کے جنوب میں دوبارہ بمباری کی۔ ایک مکین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 48 گھنٹے کی مسلسل لڑائی کے بعد سرکاری فوجی ضلع سے پسپا ہوگئے اور باغی جنگجوﺅں نے جنوبی حلب میں شیخ سد کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ باغیوں کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد نواحی علاقوں کے بہت سے رہائشی علاقہ کو چھوڑ گئے ہیں۔ باغیوں کی اس فتح کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ اہم روٹ شام کے دوسرے بڑے شہر کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ملاتا ہے۔

مزیدخبریں