پمز میں زیر علاج دو مریضوں میں ڈینگی اور کانگو وائرس کی تصدیق

Feb 03, 2013

اسلام آباد (وقت نیوز) پمز ہسپتال میں زیرعلاج دو مریضوں میں کانگو اور ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وقت نیوز کے مطابق اسلام آباد کی رہائشی 26 سالہ رابعہ نامی خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سعودی عرب سے آنے والے شہری میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزیدخبریں